May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران ٹائلز اور سرامک مصنوعات بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

ایران ٹائلز اور سرامک مصنوعات بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

ایران کی سرامک ایسوسی ایشنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ حسین زجاجی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں شیشے اور سرامک کی پیداوار اچھی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حسین زجاجی کا کہنا تھا کہ ہم ملکی  ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ، شیشہ اور سرامک دنیا بھر میں برآمد بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی سرامک اور شیشے سے بنی مصنوعات کی  برآمدات ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران سرامک ایسوسی ایشنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران سالانہ ، باسٹھ ملین ٹن سیمنٹ، چارسو پچاس ملین مربع میٹر ٹائلز، ستائیس لاکھ ٹن شیشہ ، چھے لاکھ ٹن فائرپروف مواد، پچپن ہزار ٹن چینی کے برتن اور ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن سینیٹری ویئر برآمد کر رہا ہے۔

ٹیگس