Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں تین سو سے زائد مظاہروں اور دھرنوں کی خبریں

مغربی میڈیا ذرائع نے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں تین سو سے زیادہ دھرنوں اور مظاہروں کی خبریں دی ہیں

سحرنیوز/دنیا:    روزنامہ گارڈین نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ تمام پچاس امریکی ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں تین سو سے زائد مظاہرے ہونگے - منتظمین نے ان مظاہروں کو آئس آؤٹ آف ایوری ویئر" کہا ہے۔

مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج فیڈرل امیگریشن افسران کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی موت پر ردعمل ہے جس میں اس ماہ کے شروع میں منیاپولس میں الیکس پریٹی اور رینی گوڈ پر ہونے والی مہلک فائرنگ اور ٹیکساس کے ایک امیگریشن حراستی مرکز میں جیرالڈو کیمپوس کی ہلاکت بھی شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

قابل ذکر ہے کہ امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف مظاہرے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ ریاست مینیسوٹا میں امیگریشن پالیسیوں کے خلاف دو مظاہرین کی ہلاکت اور مظاہرین کی جانب سے مینیسوٹا سے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹوں کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہيں کہ وہ وہ مینا سوٹا سے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹوں کو واپس بلانے کا کوئي ارادہ نہيں رکھتے۔

 

ٹیگس