Jan ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • کیوبا نے بین الاقوامی ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے

کیوبا کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے غیر معمولی خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوانا ان خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی ہنگامی حالت کا اعلان کر رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:     کیوبا کے وزير خارجہ برونو پاریلا نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ کیوبا کے عوام، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہوانا کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات ایک غیر معمولی خطرہ ہیں ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی نقطہ نظر نہ صرف کیوبا بلکہ دیگر ممالک کی قومی سلامتی، بین الاقوامی سفارت کاری، عالمی امن و سلامتی یہاں تک کہ جوہری خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر انسانیت کی بقا کو متاثر کررہا ہے کیوبا کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ہمارا ملک ہوانا کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات اور کیوبا کے تیل کی واشنگٹن کی ناکہ بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

 

ٹیگس