May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • یونانی بحری جہازون کی خلاف ورزی  پرایرانی بندرگاہوں کی تنظیم کا بیان

ایران کے بحری اقتدار کے مرکز کی حیثیت سے ایرانی جہازرانی اور بندرگاہوں کے امور کی تنظیم نے بعض بحری خلاف ورزیوں کی بنا پر خلیج فارس میں یونان کے دو بحری جہازوں کو روکے جانے کی خبر دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اس ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بحری جہازوں کو بحری قوانین کی خلاف ورزیوں کی بنا پر روکا گیا ہے اور اس سسلسلے میں ثبوت و شواہد اور دستاویزات کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

ایران کے اس ادارے نے جہاز کے عملے کے افراد کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کے افراد یونانی ہیں جو خیریت سے ہیں اور قانون کے مطابق ہی ان کی حفاظت اور ان کو خدمات پیش کی جا رہی ہیں ۔

ایرانی جہازرانی اور بندرگاہوں کے امور کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران دو ہزار چھے کے کنونشن کی بنیاد پر اپنے فرائض کو سمجھتا ہے اور ان پر عمل کرتا ہے۔

ٹیگس