Jun ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا سے اموات کا سلسلہ رک گیا

ایران میں گزشتہ کئی روز سے کورونا سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں ایران کی عظیم قوم اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو کورونا سے اموات کی تعداد صفر تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کورونا کے آغاز سے دو سال گزرنے کے بعد آج عظیم اورذہین لوگوں کے تعاون، ذہین افراد اور ماہرین صحت کی کاوشوں کی بدولت، ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد صفر ہو گئی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ایسے حالات میں حاصل ہوئی ہے جب ہمارے ملک کو انسانی حقوق کی دعویدار بعض طاقتوں کی جانب سے بہت سی جابرانہ پابندیوں کا سامنا تھا ہے اور یہاں تک کہ ملک کو اس بیماری کے علاج کے لیے ضروری ادویات اور طبی سہولیات کی درآمدات میں کئی جابرانہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی طاقت اور صلاحیت پر انحصار کرنے، طبی عملے کی دن رات کی کوششوں اور عوامی ویکسینیشن کی بدولت ایران نے اس شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق ایران کورونا کے علاج اور روک تھام میں دنیا کے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

ٹیگس