Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  •  ایران بورڈ آف گورنرز کے اقدام کے مطابق جواب دے گا : ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکی مجوزہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کونسل کے ہراقدام کا مناسب جواب دے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعید خطیب زادہ نے پیر کو کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس اور اس میں ایران مخالف ممکنہ قرارداد پیش کئے جانے کے بارے میں کہا کہ تہران ، پہلے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن بورڈ آف گورنرز کے ہراقدام کا مناسب جواب دے گا ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بورڈ آف گورنرز میں قرارداد پیش کئے جانے کے بارے میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہورہا ہے جو چند روز جاری رہے گا اور اس میں معمول کے مطابق ایران کے سلسلے میں دو موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا اور ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کی نئی رپورٹ کی تیاری میں غاصب صیہونی حکومت کا ہاتھ نظر آتا ہے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین صیہونی حکومت کی ایران مخالف عزائم کی جانب سے ہوشیار رہیں اور اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیں تاکہ ایران نے جو سفارتی دریچہ کھولا ہے وہ کھلا رہے ۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج سے ویانا میں شروع ہوگیا ہے ۔

ٹیگس