ایران اور قزاقستان کے مابین باہمی تعاون کے 9 معاہدے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i407182-ایران_اور_قزاقستان_کے_مابین_باہمی_تعاون_کے_9_معاہدے
ایران اور قزاقستان کے درمیان باہمی تعاون کی متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سعد آباد محل میں دونوں ممالک کے صدور اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران اور قزاقستان کے مابین باہمی تعاون کے 9 معاہدے

ایران اور قزاقستان کے درمیان باہمی تعاون کی متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب سعد آباد محل میں دونوں ممالک کے صدور اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور قزاقستان کے صدر قاسم جامرت توکایف کی موجودگی میں ایران اور قزآقستان کے اعلی حکام نے باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کئے۔

دونوں ممالک کے حکام نے ٹرانزٹ، سائنس، ثقافتی، توانائی، ثقافتی زراعت، تجارتی اقتصادی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔

اس تقریب سے قبل دونوں ممالک کے سربراہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر ایران نے اس موقع پر کہا کہ وہ قزاقستان کا عنقریب دورہ کریں گے۔ 

قزاقستان کے صدر کل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے۔