امن کو فروغ دینے کے لئے علاقے کے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے ، اڈمرل ایرانی
Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن کو فروغ دینے کے لئے علاقے کے تمام ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر اڈمرل ایرانی نے علاقائی ملکوں کے تعاون کو علاقے کی سلامتی کی تقویت کا اہم ترین حصہ قرار دیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ آج خطے میں امن، ایران کی باوقار موجودگی سے ہی برقرار ہے ۔
انھوں نے علاقے میں اغیار کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ علاقائی ممالک ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر آپسی تعاون کریں اور اپنی دوستی کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنائیں۔
اڈمرل ایرانی نے ملک کی بحری سرحدوں کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں ایرانی فوج کی دور دراز تک گہرائی کے ساتھ باوقار موجودگی کی بنا پر بحری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔