Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
  • D8 گروپ کے سیکریٹری جنرل کی صدر ایران سے ملاقات

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک ٹرانزٹ اور تجارتی لین دین کے اعتبار سے وسیع توانائی و گنجائش کے حامل رہے ہیں جن پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز گروپ آٹھ کے سیکریٹری جنرل عبد القادر امام سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی پالیسی، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون پر استوار رہی ہے اور وہ اپنی نالج بیس اور دیگر ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مہارت اور تجربات کو D8 کے رکن ملکوں کو منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
انہوں نے D8  کے رکن ملکوں کے درمیان تجارتی معاملات میں اضافے کو ضروری قرار دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ ترقی پذیر ممالک آگے بڑھیں بلکہ وہ ان ممالک کو خود سے وابستہ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس ملاقات میں D8 کے سکریٹری جنرل عبدالقادر امام نے بھی ایران کو D8  کا ایک فعال رکن قرار دیا اور کہا کہ ان ممالک میں تجارتی لین دین میں اضافے کو خاص اہمیت حاصل ہونی چاہئے۔ 

ٹیگس