Jul ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  •   ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے تہران میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے جو آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس کے فورا بعد تہران پہنچے ہیں، وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ 
ملاقات کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے آستانہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران، روس اور ترکی کے صدور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے معاملات کو فوجی کارروائیوں سے دور رکھتے ہوئے سیاسی طریقے سے حل کیا جائےگا۔

وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ تہران کو شام کے حدود میں ترکی کی ممکنہ فوجی دراندازی کی جانب سے تشویش لاحق ہے تاہم اس بات کی جانب سے پرامید ہیں کہ ترک فریق آستانہ عمل کے شرکا کی جانب سے پیش کی جانے تجاویز پرغور کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے لئے اہمیت کا قائل ہے لہذا امریکی افواج کو فورا شام کی حدود سے باہر نکلنا ہوگا۔

اس موقع پر شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی آستانہ اجلاس کے اختتامی بیان کو موثر بنانے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ دمشق، شام کے کسی بھی علاقے میں غیرملکی مداخلت اور انقرہ کی جانب سے شام کی سرزمین پر کالونیوں کی تعمیر اور آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتا ہے۔ 

ٹیگس