Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کا اسلامی ایوارڈ، شیرین ابوعاقلہ اور ڈاکٹر منڈیلا کے نام

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کا اسلامی ایوارڈ ، شہید صحافی شیرین ابوعاقلہ اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر منڈیلا کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین کاظم غریب آبادی نے اسلامی انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بائیس ملکوں کی پینتس شخصیات کو اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ساتواں اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ ، اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ اور اپرتھائیڈ کے جدوجہد اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے ڈاکٹرمنڈیلا کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی انسانی حقوق ایوارڈ، ایک اعزازی انعام ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی دیا جاتا ہے ، چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی مذہب، قوم اور نسل سے ہو۔

ٹیگس