ایران نے مغربی ممالک کو آئینہ دکھایا
ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے اسلامی ہیومن رائٹس اینڈ ہیومن ریپوٹیشن پرائز کی تقسیم کی ساتویں تقریب میں کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے کرنے والے مغربی ممالک کو انسان کی صحیح تعریف تک نہیں معلوم ہے۔
سحر نیوز/ ایران: محسنی اژہ ای نے مغربی حکومتوں کی گزشتہ چند صدیوں کی تاریخ پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں مختلف بہانوں سے خوفناک جرائم کیے، ان کے جرائم الجزائر، افریقی ممالک، ہندوستان اور فلسطین، عراق اور یمن میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ درست ہے کہ مغربی ممالک نے اپنے منصوبوں اور ایجنڈوں سے دنیا کے ممالک کو بہت نقصان پہنچایا ہے، بعض ممالک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا ہے۔ ہولناک جرائم کی ایک طویل تاریخ رکھنے والے فرانس اور برطانیہ انسانی حقوق کے بارے میں اتنے بڑے دعوے اور منافقت کرتے ہیں کہ حیران کن ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اس تناظر میں سب سے خوفناک مثال ہے۔ یہ انسانی حقوق کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اس کے ذریعے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالتا ہے۔