ہینس کرسٹین اینڈرس ایوارڈ کے لیے دو ایرانی نامزد
Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
ایران کی چلڈرن بک کونسل نے ہینس کرسٹین اینڈرس ایوارڈ دوہزار چوبیس کے لیے دو ایرانیوں کو نامزد کردیاہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی چلڈرن بک کونسل کی جانب سے ہینس کرسٹین اینڈرس ایوارڈ کے لیے، مصوری کے شعبے میں علی رضا گلدوزیان کو جبکہ جمشید خانیان کو مسلسل دوسری بار تصانیف کے شعبے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اسمال نوبل پرائز کے نام سے مشہور، ہینس کرسٹین اینڈرس ایوارڈ، آئی بی بی وائی نامی عالمی ادارے کی جانب سے، ہر دوسال بعد بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔