کابل کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i409957-کابل_کی_مسجد_میں_دہشت_گردانہ_حملے_کی_ایران_کی_جانب_سے_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • کابل کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اس دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ۔

کابل کے خیر خانہ علاقے میں واقع صدیقیہ مسجد میں بدھ کی شام ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں تیس افراد جاں بحق جبکہ چالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں حالیہ مہینوں کے دوران مساجد، اسکولوں و مدارس اور حسینی عزاداروں پر ہونے والے تمام دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جن میں دسیوں نمازی و اسکولی بچے اور حسینی عزادار شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان داعش گروہ کو افغانستان کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔