عالمی المپیاڈ میں ایران کا درخشاں کارنامہ
ایران کی درخشاں صلاحیتوں کے قومی تربیتی مرکز کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے بااستعداد اسکولی بچوں نے رواں سال کے دوران دنیا کے مختلف سائنسی المپیاڈ میں سونے کے بیس، چاندی کے نو اور کانسی کے تین میڈل حاصل کئے ہیں۔
ایران کی درخشاں صلاحیتوں کے قومی تربیتی مرکز کی سربراہ الہام یاوری نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں فلکیات اور فلکی طبیعیات میں ایران کے بااستعداد اسکولی طلبا کی ٹیم کے پہلے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی المپیاڈ میں حاصل کئے جانے والے تمغوں کی تعداد تین گنا بڑھی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سال دنیا کے مختلف سائنسی المپیاڈ میں تینتیس اسکولی طلبا کو روانہ کیا گیا اور سرانجام سونے کے بیس، چاندی کے نو، اور کانسی کے تین میڈل اور ایک اعزازی ڈپلومہ حاصل ہوا۔
الہام یاوری نے کہا کہ گذشتہ سال بھی دنیا کے مختلف سائنسی المپیاڈ میں تینتیس اسکولی طلبا کو روانہ کیا گیا تھا اور نتیجے میں سونے کے سات، چاندی کے اٹھارہ، اور کانسی کے سات نیز ایک اعزازی ڈپلومہ حاصل ہوا تھا۔