انٹرنیشنل ملٹری گیم، ایرانی ٹیم کی پہلی پوزیشن
Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
روس میں ہونے والے انٹرنیشنل ملٹری گیمز میں شریک ایرانی ٹیم نے ہرڈل گراونڈ تیر رفتاری سے سرکر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق انٹرنیشنل ملٹری گیمز کے نیول کمانڈوز کے مقابلے روس کے شہر کالینن گراڈ میں منعقد ہوئے جن میں ایران سمیت چھے ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
بکتر بند، سرائیول، ہرڈل گراونڈ اور بحریہ جہاز پر قبضہ کرنے کے مقابلوں میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحری فورس نے دوسری پوزیشن حاصل کی، روس کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی جبکہ وینیز ویلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہرڈل گراؤنڈ کو برق رفتاری سے عبورکرنے میں ایران کی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔