Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • غیر ملکی طلبہ و طالبات کے درمیان پہلا اولمپیاڈ شروع ہوگیا

ایران کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبہ و طالبات کے درمیان پہلا کلچرل اور اسپورٹس اولمپیاڈ مازندران یونیورسٹی میں شروع ہوگیا ہے۔

کھیل، مشترکہ زبان کےعنوان سے، ایران کے پر فضا شہر بابلسر میں ہونے والے اس اولمپیاڈ میں ایک ہزار دوسو غیر ملکی طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکی طلبہ و طالبات کا پہلا کلچرل اینڈ اسپورٹس اولمپیاڈ انتیس اگست سے شروع ہوا ہے اور نو ستمبر تک جاری رہے گا ۔ اس اولمپیاڈ کے انعقاد کا مقصد دوستی، بھائی چارے اور امن کو فروغ دینا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، ایران میں اس وقت دنیا کے انیس ملکوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

ٹیگس