Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے شہرتبریز میں بم دھماکہ کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

سپاہ پاسداران کی عاشورا انٹیلی جنس ونگ کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی غرض سے تبریز شہر میں بم دھماکے کرنے کی، انقلاب دشمن منافقین اور ان کے آقاؤں کے آلہ کاروں کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔

سپاہ پاسداران کی عاشورا  انٹیلی جینس ونگ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کی غرض سے شہر تبریز میں بم دھماکے اور دستی بموں سے حملہ کرنے کی منافقین اور ان کے آقاؤں کے آلہ کاروں کی سازش کو ناکام اور ان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایران میں مہسا امینی کی موت کے بہانے غیر قانونی اجتماعات کے ساتھ ہی دہشت گرد منافقین نے ایرانی عوام کو نشانہ بنانے اور ان اجتماعات سے غلط فائدہ اٹھا کر ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے تبریز کے مختلف علاقوں میں دستی بموں سے حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ 

ٹیگس