Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر حملوں کی تردید

ایران کے سائبر اسپیس کے قومی مرکز کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملے کی خبر صرف افواہ ہے۔

ایران کی پارلمینٹ کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کی کسی بھی ویب سائٹ کو ہیک نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کا نام اور ان کا ٹیلی فون نمبر پارلیمنٹ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر درج ہے تا کہ رپورٹر اور عوام ان سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرسکیں۔ 
واضح رہے کہ ایران مخالف ٹی وی چینلوں نے اپنی غلط بیانی اور بے بنیاد دعووں کو جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اے نانیمس نام کے مبینہ ہیکر گروہ نے ایران کی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے۔ 
ایران کے سائبر اسپیس کے قومی مرکز کے سربراہ نے بھی اس خبر کو مسترد کردیا ہے۔ اس مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی تمام سرکاری ویب سائٹس ہر ایک کی دسترس میں ہیں اور کسی بھی قسم کے سائبر حملے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ 

ٹیگس