Sep ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے اپنی ساکھ محفوظ رکھے، ایرانی عہدیدار

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ویانا میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل سے ملاقا ت کی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ محمد اسلامی اور رافائل گروسی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں فنی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا تھا کہ وہ باقی ماندہ مسائل کے حل کی غرض سے ایران کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ 
اس سے پہلے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ یہ عالمی ادارہ اپنی ساکھ کو محفوظ رکھتے ہوئے ، تہران کے خلاف گھسے پٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کیس دوہزار پندرہ میں بند ہوچکا ہے اسے مختلف بہانوں سے دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جانا چاہیے۔ 
انہوں نے آئی اے ای اے پر زور دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ذرائع کی من گھڑت معلومات پر بھروسہ نہ کرے۔

ٹیگس