Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران کی غیرملکی تجارت میں تیرہ فیصد کا اضافہ

ایران کی غیرملکی تجارت کی مالیت 50 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ایران کے محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چھے مہینے کے دوران ایران کے غیرملکی تجارت کا حجم چھے کروڑ اسّی لاکھ ٹن سے زیادہ رہا ہے۔ اس دوران پانچ کروڑ بیس لاکھ ٹن سے زیادہ مصنوعات برآمد کی گئیں جس کی مالیت چوبیس ارب پچیس کروڑ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات میں تیرہ فیصد سے زیادہ اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس دوران ایران کی درآمدات ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ٹن سے زیادہ رہیں جن میں تقریبا پندرہ فیصد کمی دکھائی دے رہی ہے۔ چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ہندوستان ایران کی اہم برآمدی مارکیٹوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس