Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran

ماہ محرم الحرام اور صفرالمظفر کی عزاداری کے بعد تین ربیع‌الاول کو گنبد رضوی پر نصب پرچم کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقد ہونے والی اس تقریب میں نہایت ہی ادب و احترام اور باوقار انداز میں گنبد پر نصب پرچم کو تبدیل کیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے گنبد اور مزار پر سبز پرچم 3 ربیع الاول کو نصب کر دیا گیا۔

امام رضا علیہ السلام کے روضے کے نائب سکریٹری "محمد توکلی" نے کہا کہ محرم اور صفر کے سوگ کے 63 دن بعد اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے ایام کے بعد، جمعہ کو فجر کے وقت ماہ ربیع الاول کی تیسری تاریخ کو آیت مبارکہ نصرمن الله و فتح قریب سے مزین سبز پرچم نصب کر دیا گیا اور سیاہ ماتمی پرچم کو اتار لیا گیا۔

ٹیگس