-
امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں تبدیلی پرچم کی روح پرور تقریب
Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۱ماہ محرم الحرام اور صفرالمظفر کی عزاداری کے بعد تین ربیعالاول کو گنبد رضوی پر نصب پرچم کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا منعقد ہونے والی اس تقریب میں نہایت ہی ادب و احترام اور باوقار انداز میں گنبد پر نصب پرچم کو تبدیل کیا گیا۔
-
حرم رضوی میں دہشتگردی کرنے والا عدالت کے چنگل میں۔ تصاویر
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۶گزشتہ 7 اپریل کو فرزند رسول حضرت امام رضا علی علیہ السلام کے حرم میں ایک تکفیری دہشتگرد نے تین علما پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں حجت الاسلام محمد اصلانی موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ بعد میں حجت الاسلام دارایی نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ دہشتگردانہ حملے کے ذمہ دار تکفیری عنصر کے خلاف مشہد کی ایک عدالت میں کارروائی جاری ہے۔
-
مشہد میں روضے کے اندر حملہ مسلمانوں میں نفاق و افتراق ڈالنے کی کوشش: کرزئی
Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے درمیان نفاق و افتراق ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔
-
شہیدِ حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵آج ایران کے شہر مشہد مقدس میں شہید حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔ تشییع جنازہ کے بعد شہید اصلانی کی نماز جنازہ فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں مشہد کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید علم الہدیٰ نے پڑھائی جس میں حرم کے متولی اور دیگر سول و فوجی عہدے داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک تھے۔ شہید اصلانی ایک تکفیری عنصر کے حملے میں دو روز قبل حرم کے اندر شہید کر دئے گئے تھے۔
-
حرم رضوی میں زخمی ہونے والے حجت الاسلام دارایی نے بھی جام شہادت نوش کیا
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۸مشہد مقدس میں ایک تکفیری جرثومے کے دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور عالم دین حجت الاسلام دارائی بھی دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
-
امام رضا علیہ السلام کے روضے میں ہوئے حملے کی طالبان نے کی مذمت
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۶طالبان نے مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں تین عالم دین پر چاقو سے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔
-
حرم مطہر میں ہوئے وحشیانہ جرم پر افغان علمائے اہلسنت کا سخت ردعمل
Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲افغانستان کے علمائے اہلسنت نے ایران کے مقدس شہر مشہد المقدس میں واقع فرزند رسول کے حرم مطہر کے صحن میں منگل کے روز ہوئے وحشیانہ جرم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دشمن مسلمانوں کے خلاف اپنی سازشوں پر عمل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
-
حرم رضوی میں نامعلوم شخص کا تین علماء پر حملہ، ایک شہید، حملہ آور گرفتار +ویڈیو
Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۸ایک نامعلوم فرد نے امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے اندر چاقو سے حملہ کر کے تین علما کو شہید و زخمی کر دیا۔