Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • یو این جی اے کے دوران ایران اور امریکہ کے مابین پیغامات کا تبادلہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی ایران اور امریکہ کے مابین پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ یو این جی اے کے اجلاس کے موقع پر ایران کے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کا اچھا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بعض ثالث ممالک کے ذریعے ایران اور امریکہ کے مابین پیغامات کا لین دین بھی ہوا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے پیغامات یورپی کوآرڈینیٹر کے ذریعے واشنگٹن اور تہران کے مابین منتقل ہوئے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران ایک اچھے اور مضبوط معاہدے کے حصول کے لئے کوشش جاری رکھے گا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے یورپ کی جانب سے دی جانے والی آخری تجویز کا جواب دے دیا ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صیہونیوں کے مظالم کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اب تک دو ہزار دو سو تیس فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔ ناصر کنعانی نے اسے غاصب اسرائیلیوں کی خونخوار فطرت کی کھلی مثال قرار دیا۔

ٹیگس