ڈنمارک میں ایرانی سفیر پر حملہ+ ویڈیو
ڈنمارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں مسلح حملہ آور کے غیر قانونی داخلے کے بعد وزیر خارجہ نے ڈنمارک میں ایران کی سفیر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ڈنمارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے احاطے میں مسلح حملہ آور کے غیر قانونی داخلے کے بعد، سفیر مسز نادی پور کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
ڈنمارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے احاطے میں چاقو سے مسلح حملہ آور کے غیر قانونی داخلے اور ایران کی سفیر پر اس کے حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا۔ حملہ آور نے سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ میں چاقو پکڑ کر دھمکی دی اور دہشت گردی کی اور سفارت خانے کی پارکنگ میں موجود کاروں کو نقصان پہنچایا۔