Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • عمان میں ایرانی کمپنیوں اور تاجروں کے لئے زر مبادلہ کی منتقلی کا سسٹم

ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ عمان میں ایرانی کمپنیوں اور تاجروں کے لئے زر مبادلہ کی منتقلی کا ایک سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تجارتی ترقی کی تنظیم کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے ایرانی تاجروں اور غیر ملکی تاجروں میں زرمبادلہ کی منتقلی کے معاملات کے بعض طریقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں ایرانی کمپنیوں اور تاجروں کے لئے زر مبادلہ کی منتقلی کا ایک سسٹم قائم کیا گیا ہے جس کے مطابق ایرانی برآمداتی تاجروں کو متحدہ عرب امارات میں درہم فراہم کئے جاتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح کا سسٹم دیگر ملکوں منجملہ قطر، ازبکستان، روس اور مشرقی یورپ میں بھی قائم کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایران کی موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد خارجہ پالیسی میں توازن برقرار کرتے ہوئے پڑوسی اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعاون کی توسیع کو ترجیحات میں قرار دیا ہے۔ ایران کی پالیسی میں مشرق کی طرف رجحان اور مختلف تنظیموں منجملہ شنگھائی تعاون تنظیم اور ای سی اوجیسی تنظیموں میں ایران کی سرگرمیاں خارجہ پالیسی میں توازن کی برقراری کی مکمل مصداق ہیں۔

ٹیگس