ایران میں یوم حافظ کی تقریبات کا انعقاد
ایرانیوں اوردوسرے ممالک سے آئے حافظ کے چاہنے والوں نے شیراز میں یوم حافظ کی تقریبات میں جوش و خروش سے شرکت کی اوراس عظیم ایرانی شاعر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق ایران میں 12اکتوبر کا دن مشہورایرانی شاعر حافظ کے یوم کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اس دن ایران میں اس شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے بہت سی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف ایرانی بلکہ پوری دنیا سے حافظ کے چاہنے والے شیراز میں اس کے مقبرے پر حاضر ہوتے ، اس کا کلام پڑھتے اورمختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔
حافظ کا یہ مقبرہ 1935ءمیں ایک مشہور فرانسوی آرکیٹکٹ آندرے گودارد نے
اس مقبرے کاڈیزائن مشہور فرانسوی آرکٹیکٹ آندرے گودارد نے بنایا تھا اورمقبرے کی تعمیر 1935ءمیں کی گئی تھی۔ حافظ کا مقبرہ اوراس کے گرداگرد پھیلے باغات شیرا ز میں سیاحوں کےلئے ایک بہت مشہورجگہ ہے۔
خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی 1315شمسی میں پیدا ہوئے، ان کا شمار ایران کے عظیم شاعروں اور صوفیوں میں کیا جاتا ہے۔ان کے حافظ کہلانے کی وجہ ان کا حافظ قرآن ہونا ہے، ایک اورعنوان لسان الغیب بھی ہے جس کا معنی غیب کی زبان ہے۔
اگرچہ حافظ نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں ایک بہت ہی ممتاز شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں لیکن ان کی زندگی پر اسرار کے پردے پڑے ہیں، ان کے بارے میں طرح طرح کے باتیں اورتجزیے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی معتبرشمارنہیں کیا جاتا۔
کہا جاتا ہے کہ حافظ عمرخیام اوران سے پہلے والے شعراء اورصوفیاء سے متاثر تھے۔ حافظ کے نقاد ان کو ایک شہد کی مکھی سے تشبیہ دیتے ہیں جو مزیدار شہد بنانے کےلئے مختلف پھولوں کا رس چوستی ہے۔
حافظ کا کلام دیوان حافظ کی صورت میں موجود ہے، اگر آپ کسی ایرانی کےگھر جائیں تو آپ کو کچھ اورملے یا نہ ملے لیکن دیوان حافظ ضرور ملے گا۔ ایرانی مختلف مواقع پر گھروں میں جمع ہوتے اور دیوان حافظ پڑھتے ہیں ، ان ایام میں نوروز اور شب یلدہ کے ایام زیادہ مشہور ہیں۔