Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • حافظ شیرازی کی یاد میں محفل شعر و سخن کا انعقاد

ای سی او کے ثقافتی مرکز میں شہرہ آفاق ایرانی شاعر حافظ شیرازی کی یاد میں محفل شعر و سخن منعقد کی گئی۔

تہران میں ای سی او کے ثقافتی مرکز میں ہونے والی اس محفل میں رکن ملکوں کے سفرا اور حافظیات کے ماہرین نے شرکت کی۔

محفل کے شرکا نے حافظ شیرازی کے اشعار اور عالمی شعر و ادب پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اس عظیم اور شہرہ آفاق ایرانی شاعر کے کلام سے منتخب اشعار اور غزلیں بھی پڑھ کر سنائی گئیں۔

آٹھویں صدی ہجری کے شہرۂ آفاق شاعر حافظ شیرازی کو ایرانیوں کے تشخص اور ان کے تاریخی اور تہذیبی حافظے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور انہیں فارسی کے مقبول ترین شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ حافظ شیرازی کی غزلوں سے پوری دنیا آشنا ہے اور اس ایرانی شاعر کو عالمی ادب کو متاثر کرنے والا، سب سے عظیم شاعر تصور کیا جاتا ہے۔

حافظ شیرازی کے اشعار کا مختلف یورپی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے اور مغربی ادبی حلقوں میں اس ایرانی شاعر کا نام، گوئٹے جیسے شاعروں کی مانند توجہ کا مرکز ہے۔

ٹیگس