ایرانی فوج کک باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412583-ایرانی_فوج_کک_باکسنگ_کے_بین_الاقوامی_مقابلوں_کی_میزبانی_کرے_گی
ایران کی بری فوج کی جسمانی تربیت شعبے کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ون بیلٹ، ون روڈ ممالک کے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں کا پہلا دور تہران میں ہوگا اور ایران کی فوج ان مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کک باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کی  میزبانی کرے گی

ایران کی بری فوج کی جسمانی تربیت شعبے کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ون بیلٹ، ون روڈ ممالک کے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں کا پہلا دور تہران میں ہوگا اور ایران کی فوج ان مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ون بیلٹ ، ون روڈ سے منسلک ممالک کے بین الاقوامی کک باکسنگ  مقابلوں کے پہلے دور کا انعقاد تہران میں ہوگا ، چنگیز مسیب زادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ایرانی فوج کی کک باکسنگ کی ٹیم  نیشنل اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کےلئے آمادہ ہے۔

ایرانی فوج کے شعبہ ورزش کے سربراہ نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کک باکسنگ کے بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے اور یہ مقابلے تہران میں ایرانی فوج کی میزبانی میں جلد ہی منعقد کئے جائیں گے۔