Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • انٹرنیشنل ملٹری گیم؛ ایران ڈرون مقابلوں کا میزبان

انٹرنیشنل ملٹری گیم کے ڈرون مقابلے ایران کی میزبانی میں شروع ہوگئے ہیں۔

صوبۂ اصفہان کے شہر کاشان میں شروع ہونے والے ڈرون مقابلوں میں ایران، روس، آرمینیا اور بیلاروس کی ملٹری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایئر اسپیس ڈویژن انٹرنیشنل ملٹری گیم کے ڈرون سیکشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ مقابلے پندرہ اگست سے شروع ہوئے ہیں اور اٹھائیس اگست تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سال انٹرنیشنل ملٹری گیم دنیا کے بارہ ملکوں کی میزبانی میں منعقد کرائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس