چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی اور اتحاد امت کے داعی امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی ہے۔
ہمارے نمائند کے مطابق، بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک دنیا کے مختلف ملکوں کے علما اور دانشوروں نے جنوبی تہران میں واقع امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس تہران میں جاری ہے۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی صبح چھیتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے افتتاحی خطاب کیا تھا۔
عالمی تقریب مذاہب اسمبلی ، ہر سال ہفتہ وحدت کے موقع پر، تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے جس میں دنیا بھر سے آنے والے مسلم علمائے کرام اور دانشور حضرات شرکت کرتے ہیں ۔ اس سال اس کانفرنس میں دنیا کے ساٹھ ملکوں کے دوسو دانشور اور سو کے قریب ایرانی سیاسی اور ثقافتی شخصیات حصہ لے رہے ہیں۔