Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں سال 2022 کا آخری سورج گرہن

رواں سال 2022 کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

سحر نیوز/ ایران: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق کل 25 اکتوبرکو اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن ہوگا، رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھی دیکھا جا سکےگا ۔

ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن ایران کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گا اور شام 4 بجے ختم ہو گا۔

جبکہ دوپہر 14 بجکر 30 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جزوی اور رواں سال کا آخری سورج گرہن، عالمی وقت کے مطابق سب سے پہلے آئس لینڈ اورآخرمیں ہندوستان میں دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

ٹیگس