Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبہ مرکزی میں انگور فیسٹیول

ایران کے صوبہ مرکزی میں جاری نواں انگور فیسٹول ختم ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:صوبہ مرکزی کے ہزاوے نامی دیہات میں جاری انگور فیسٹیول میں پچپن اسٹال لگائے گئے۔

اس فیسٹیول کا مقصد ہزاوے دیہات میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

ہزاوے نامی اس دیہات میں ساڑھے تین سو ہیکٹر رقبے پر انگورکے  باغات قائم ہیں جن میں سولہ مختلف اقسام کے بیس ٹن انگور پیدا ہوتے ہیں۔

ایران میں انگوروں سے بیس قسم کی اشیا تیار کی جاتی ہیں جن میں انگور کا شیرہ، سرکہ اور بہت سے دوسری اشیا شامل ہیں۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہزاوے میں ہونے والے انگور فیسٹول کا شائقین نے زبردست خیر مقدم کیا۔

اس دیہات میں بہت سے تاریخی مقامات بھی واقع ہیں جبکہ پانی کے وافر ذخائر، کوہستانی موسم اور قدرتی مناظرر اور ایرانی اسلامی فن معماری کے لاتعداد شاہکار سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔

ٹیگس