ایران کی خوبصوت ترین قدرتی غار کونسی ہے؟
Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
صوبہ زنجان میں واقع غار کتلہ خور، انتہائی حیرت انگیز اور قابل دید سیاحتی مقام شمار ہوتا ہے۔
سحر نیوز/ ایران:غاروں میں دلچسپی رکھنے والے سیاح حضرات زنجان کے سفر میں غار کتلہ خور کی ہیجان انگیز اور دلفریب رعنائیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
غار کتلہ خور دنیا میں کلسائٹ کی خوبصورت اور قدیم ترین غار ہے۔ کلسائٹ کی بنی قدرتی قندیلوں نے اس غار کو دنیا کی ایسی دوسری غاروں کے درمیان منفرد مقام عطا کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق غار کتلہ خور کا تعلق تیسرے ارضیاتی دور سے اور یہ غار تقریبا تین سو ملین سال پہلے وجود میں آئی ہے۔