Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • خلائی میدان کی اہم خبر، ایران کے ایک اور سیٹلائٹ کیریئر کا تجربہ کامیاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلائی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس شعبے نے "قائم ایک سو" نام کے سالڈ فیول سیٹلائٹ کیریئر کے سب آربیٹل تجربے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ کیریئر تین مرحلوں میں اسّی (80) کلوگرام کے سیٹلائٹس کو سطح سمندر سے پانچ سو کلومیٹر کی اونچائی تک خلا میں روانہ کرسکتا ہے۔ آج کے تجربے میں رافع سالڈ فیول انجن کا تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس کا گذشتہ سال گراؤنڈ ٹیسٹ بھی کامیاب رہا تھا۔ یہ سیٹلائٹ کیریئر بہت جلد ایران میں تیار شدہ ناہید سیٹلائٹ کو خلا میں لے جائے گا۔  

ٹیگس