Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran

ایران کی قومی بیچ سوکر ٹیم نے انٹر کانٹینینٹل کپ کے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔

سحر نیوز/ کھیل: ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی قومی بیچ سوکر ٹیم کا آج 2022 UAE انٹرکانٹینینٹل کپ کے فائنل میں برازیل سے دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں قومی ٹیم نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

قومی بیج سوکر ٹیم میں شامل کھلاڑی محمد احمد زادہ اور سعید پرمان نے ایک ایک گول کئے۔ ایران کی جانب سے پہلے دو مرحلے میں 2 گول کیے گئے اور برازیل کا واحد گول تیسرے پیریڈ میں ہوا۔

فائنل میچ کا دلچسپ نکتہ برازیل کے بینچ پر ایران کے سابق ہیڈ کوچ کی موجودگی تھی۔ مارکو اوکٹاویو (2007)، (2012-2015) اور (2017-2019) میں ایران کی قومی بیچ سوکر ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

ایران کی قومی بیچ سوکر ٹیم نے 2013، 2018 اور 2019 میں 3 بار انٹرکانٹینینٹل کپ جیتا ہے برازیل کو شکست دے کر اس ٹورنامنٹ میں اپنے ایرانی ہیڈ کوچ کے ساتھ چوتھی بار چیمپئن شپ جیتی۔

ٹیگس