Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  •  علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا میزائلی حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے زیرکنٹرول علاقے میں روپوش ہونے والے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

یہ حملہ اس کے بعد کیا گیا کہ مسلسل انتباہات کے باوجود، عراق کے کردستان کے اعلی عہدے داروں نے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری رہنے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج نے خبردار کیا ہے کہ یہ میزائلی اور ڈرون حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان دہشت گردوں کی سرگرمیاں ختم نہیں ہوجاتیں۔ 
اس سے قبل گذشتہ آٹھ اکتوبر کو بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے عمل میں عارضی طور پر وقفہ لایا گیا ہے تا کہ عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے اعلی عہدے داروں کو ان علیحدگی پسند ایران دشمن دہشت گردوں سے نمٹنے کا موقع دیا جا سکے۔ 
اس سے قبل سپاہ پاسداران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے زور دیکر کہا تھا کہ اگر عراقی کردستان کی انتظامیہ نے مناسب اور بروقت ایکشن نہ لیا تو ایرانی افواج دہشت گردوں اور ایران اور انقلاب دشمن عناصر کی تباہی تک اپنے حملے جاری رکھیں گی۔ 
واضح رہے کہ ان حملوں میں اب تک متعدد دہشت گرد عناصر اور سرغنے ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ٹیگس