ایران الیکٹریکل دوہزار بائیس کا آغاز
Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
ایران الیکٹریکل انڈسٹریز کی بائیسویں بین الاقوامی نمائش آج سے شروع ہوگئی۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں، چون ہزار مربع میٹر رقبے پر شروع ہونے والی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی ۔ ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے اس بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔
اس نمائش میں ساڑھے تین سو ایرانی کمپنیاں ، جبکہ چین، ترکیہ، اٹلی ،جرمنی، فن لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، اسپین اور جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی بائیس کمپنیاں شریک ہیں ۔
شائقین اور دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک داخلہ فری ہے۔