Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • اصفہان کے واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر گرفتار

ایران کے سیکورٹی اداروں نے اصفہان کے دہشتگردانہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران کے شہر اصفہان میں تعینات سپاہ پاسداران کی کور کے ترجمان روح اللہ حکیمی نے بتایا ہے کہ بدھ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی پوری ٹیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں بعض ہسٹری شیٹر بھی شامل ہیں اور مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔
بدھ کی شام وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دو موٹرسائیکل سواروں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
امریکہ اور صیہونی حکومت سمیت ایران اسلامی کے دشمن برسوں سے بدامنی اور دہشت گردی کو اسلامی نظام کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں تاہم اس بار اپنی پوری سیاسی اور ابلاغیاتی طاقت کے ذریعے ایران میں احتجاج میں شدت اور بدامنی و تشدد میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس