Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کا پھرحملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے عراقی کردستان میں پاک سے موسوم دہشت گرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے منگل کے روز عراقی کردستان میں دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا 
سپاہ پاسداران کی بری یونٹ نے منگل کے روز ایک حملے میں عراقی کردستان میں کرکوک کے مضافاتی علاقے میں تعینات پاک سے موسوم کردستان آزاد پارٹی کے دہشت گرد ٹھکانے کو میزائل و ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
ایران کی سپاہ پاسداران نے ایران کے سرحدی شہروں میں بدامنی پھیلانے کی دہشت گردوں کی کوشش کے بعد چودہ نومبر کو دہشت گرد اور علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔
شمالی عراق میں دہشت گرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کئے جانے کا اقدام ایسی صورت میں عمل میں لایا گیا کہ عراقی کردستان کے مقامی حکام نے اس علاقے میں عالمی استکبار سے وابستہ ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں ختم اور ان گروہوں کو اس علاقے سے سمیٹنے کے بارے میں ایران کے قانونی طریقے سے دیئے جانے والے انتباہات کے بعد ایران کے قانونی و برحق مطالبات پر کوئی مناسب اقدام نہیں کیا۔ 

ٹیگس