Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک دہشتگردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں: علی باقری کنی

علی باقری کنی نے کہا ہے کہ آسیان کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا فروغ ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نےگزشتہ روز تہران میں آسیان کے رکن ممالک کے سفیروں اور سیاسی مشنوں کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا تحفظ مغرب کیلئے اہم نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات کیلئے جب چاہیں دہشت گردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔

علی باقری کنی نے بین الاقوامی مسائل میں مغربی حکومتوں کے سیاسی اور مفاد پرستانہ رویے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا تحفظ مغربیوں کے نقطہ نظر میں خاص اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ وہ اسے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ اسی لیے جب ان کے مفادات ہوں تو وہ دہشت گردی کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون علاقائی استحکام اور امن کے تحفظ اور علاقائی معاملات میں غیر ملکیوں کی مداخلت کو ختم کرنے کا باعث ہے۔

اس ملاقات میں آسیان کے ممالک کے سفیروں نے دوطرفہ اور چند فریقی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسیان کے ممالک اور ایران کے درمیان تعاون کے فروغ سے دونوں فریقوں کے طویل مدتی مفادات میں استحکام آئے گا۔

ٹیگس