نئے ایٹمی ری ایکٹر کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا: محمد اسلامی
ایران میں نئے ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اس بات کا اعلان ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس ری ایکٹر کو تہران تحقیقاتی ری ایکٹر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ڈاکٹر محمد اسلامی نے بتایا کہ دس میگاواٹ کا یہ تحقیقاتی ایٹمی؛ ری ایکٹر، تہران تحقیقاتی ری ایکٹر کے مقابلے میں زیادہ وسیع اور بہتر کارکردگی کا حامل بھی ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ نئے تحقیقاتی ایٹمی ری ایکٹر میں وسیعتر سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ایٹمی ایندھن کا ٹیسٹ بھی شامل ہے۔
محمد اسلامی نے بتایا کہ اس مرکز کے ذریعے تحقیقات، ٹریننگ اور مزید ریڈیو میڈیسن کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے ایٹمی صنعت اور میڈیسن کی راہ میں اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔