ایرانی وزیرخارجہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کےلئے اردن پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i415853-ایرانی_وزیرخارجہ_بغداد_2_اجلاس_میں_شرکت_کےلئے_اردن_پہنچ_گئے
ایرانی وزیرخارجہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کےلئے اردن کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں جہاں پر وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں عراق کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر پیش کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۵ Asia/Tehran
  •  ایرانی وزیرخارجہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کےلئے اردن پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کےلئے اردن کے دارالحکومت امان پہنچے ہیں جہاں پر وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں عراق کے حوالے سے ایرانی نقطہ نظر پیش کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اردن کے دارالحکومت امان پہنچے جہاں وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے عراق میں امن و استحکام کے لئے منعقدہ بغداد 2 اجلاس میں شرکت کریں گے اور عراق میں امن و امان اور ڈیویلپمنٹ کےلئے ایرانی نقطہ نظر پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر اردن کے دفتر خارجہ کے حکام کے علاوہ دوسرے فوجی اہلکار بھی  ایرانی وزیرخارجہ کے استقبال کےلئے موجود تھے۔