Dec ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور ہمسایہ ممالک میں شب یلدا

موسم خزاں کے اختتام اور موسم سرما کی ابتدا کی درمیانی رات کو شب یلدا کہا جاتا ہے جسے ایران اور پڑوس کے دیگر ممالک میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اس رات ( شب یلدا) کی تیاری چند دن پہلے سے ہی شروع ہوجاتی ہے۔ لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور خاص مٹھائیوں، خشک میووں اور ٹافیوں اور چاکلیٹوں کے ساتھ شب یلدا کے دسترخوان کے لئے تربوز، سرخ سیب اور انار کی خریداری کی جاتی ہے۔
قدیم روایت کے مطابق لوگ خاندان کے بزرگوں کے گھر جمع ہوتے ہیں جہاں محفلیں سجتی ہیں ۔ اس رات نئی دلہنوں کو بھی گھر کے بزرگ تحفے تحائف سے نوازتے ہیں اور رات بھر روائتی لوک کہانیاں سنائی جاتی ہیں اور حافظ شیرازی کے دیوان سے اشعار پڑھے جاتے ہیں۔
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ امدادی کمیٹی اور دیگر خیراتی مراکز اور مخیر افراد کی جانب سے اشیائے خورد و نوش اور گرم کپڑوں پر مشتمل ہزاروں پیکج بھی اس رات تقسیم کئے جاتے ہیں تا کہ معاشرے کا کمزور طبقہ اس قدیم روایت اور اس رات سے لطف اندوز ہوسکے۔
شب یلدا کی مناسبت سے تہران کے برج میلاد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں، ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی یونیورسٹی طلبا نے بھی شرکت کی ۔

ٹیگس