ایران کے "بے گناہ فسادیوں" کے حامی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں+ ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ اہلکاروں نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حالیہ فسادات اور بلوؤں میں ملوث افراد پر کیسے نظر رکھی جا رہی تھی اور انہیں کیسے گرفتار کیا گیا۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کے بعد جب سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا اور ملزمان کو سزائیں دینی شروع کی تو مغربی ممالک کی چیخیں نکل پڑیں اور انہیں انسانی حقوق یاد آنے لگے۔
پردیس کور کمانڈر نے اس شہر میں سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کے ذریعہ پیٹرول بم بنانے اور فراہم کرنے والوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
پردیس میں تسنیم خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں آئی آرجی سی کے کمانڈر میجر ابراہیم گرمابدری نے فسادات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول بم بنانے والوں اور سپلائی کرنے والوں کو خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پختہ ثبوت کے بعد گرفتار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پردیس شہر میں ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن اور آئی آر جی سی کے ڈرونز کے ذریعے کئی گھنٹوں کی نگرانی کے بعد آتش گیر مواد فراہم کرنے والے ایجنٹوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائیوں کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
پردیس شہر میں آئی آر جی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ایران انٹرنیشنل اور بی بی سی سے وابستہ لیڈرز کو سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی میڈیا کے ایجنٹوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔