ایران: روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر کا باضابطہ استقبال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i417395-ایران_روسی_پارلیمنٹ_دوما_کے_اسپیکر_کا_باضابطہ_استقبال
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران: روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر کا باضابطہ استقبال

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مجلس شورائے اسلامی میں روسی پارلینمٹ دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولدین کا باضابطہ طور پر استقبال کیا ۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ملکوں کے پارلیمانوں سربراہوں کے درمیان ملاقات و گفتگو ہوئی۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کی اعلی کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا تھا کہ اس دورے میں مختلف شعبوں منجملہ توانائی، حمل و نقل، زراعت، بینکنگ اور مالی امور نیز سیکورٹی مسائل سے متعلق تعاون کی مشترکہ کمیٹیوں کی نشستیں بھی منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ روسی پارلینمٹ دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولدین اتوار کی رات ایران کے دورے پر تہران پہنچے ۔