Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران نے ایک اور بحری بیڑا کھلے سمندروں کی جانب روانہ کیا

ایران کا بحری بیڑا کھلے سمندروں کی جانب روانہ ہوگیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران  کی بحریہ کا یہ جنگی، انٹیلی جنس اور ٹریننگ بیڑا بحیرہ عمان کے شمال میں واقع ایران کی کنارک بندرگاہ سے بحر ہند کی جانب روانہ ہوا ہے۔ 
اس موقع پر بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل شہرام ایرانی کی موجودگی میں ایک خاص پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 
پروگرم کے دوران ایڈمیرل شہرام ایرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بحری بیڑا، کھلے سمندروں اور بحری شاہراہوں کی حفاظت کے علاوہ تجارتی راستوں پر ایرانی کنٹینر لے جانے والے جہازوں اور سپر آئل ٹینکروں کی حفاظت کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشن میں بحریہ کے کیڈٹس کو بھی ملک کی اقتصادی شہ رگوں کی حفاظت کا عملی تجربہ بھی حاصل ہوگا۔ 
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے گذشتہ برسوں کے دوران جنگی اور لاجسٹک جہازوں اور آبدوزوں کی تعمیر میں اہم قدم اٹھائے ہیں جس کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحر ہند سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں قیام امن کی ضمانت فراہم کر رہا ہے۔ 

ٹیگس