Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ڈرون پروگرام کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے ڈرون پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ نے اپنی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہوئے ایران کے ڈرون پروگرام کے بہانے کچھ  نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں واشنگٹن کے دوہرے رویے اور تہران کی ڈرون طاقت کے خوف کے پیش نظر امریکی وزارت خزانہ نے اس بہانے سے ایک بار پھر آٹھ ایرانی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے پارس ایئر کمپنی کے 8 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اس سے قبل امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل تھیں تاہم اس بار ان پر ڈرون تیار کرنے کے بہانے پابندیاں عائد کیں۔

امریکی وزارت تجارت نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ڈرون روس منتقل ہوتے ہیں تا کہ وہ یوکرین کے خلاف استعمال ہوں اور یہ اقدام امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے منافی ہے۔

امریکہ سمیت یوکرین کے مغربی اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ ایران روس کو ڈرون کی فراہمی کے ذریعے یوکرین کی جنگ میں حصہ لے رہا ہے جب کہ اسلامی جمہوریہ کے حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ روس کو ڈرون کی فراہمی کا معاملہ روس یوکرین جنگ سے پہلے کا ہے۔

ٹیگس