Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  •  رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے معافی کا اعلان، شفقت پدری کا جلوہ ہے: قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے عام معافی کا حکم دے کر دشمنوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ اور ماہ رجب کی عیدوں کے موقع پر، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ محسنی اژہ ای کی سفارش پر ملک میں ہونے والے حالیہ بلووں اور ہنگاموں میں ملوث ہزاروں نوجوانوں اور دیگر افراد کو معاف یا ان کی سزاؤں میں تخفیف کی توثیق کردی ہے۔
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حالیہ بلووں میں ملوث ہزاروں افراد کی معافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو منظم بلوائیوں میں تبدیل کرنا تھا۔ 
اسپیکر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے حالیہ ہنگاموں اور بلووں کے دوران گرفتار کیے جانے والوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو معاف اور یا ان کی سزا میں کمی کر دینا دراصل فرزندان قوم سے آپ کی محبت اور شفقت پدری کا خوبصورت جلوہ ہے۔ 
واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزموں اور بلووں میں ملوث جوانوں اور نوجوانوں کو رہبرانقلاب اسلامی کے ذریعے معاف کردیئے جانے کے اقدام کا علاقائی اور عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے ۔

ٹیگس