Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کو دیوار سے لگانے کی امریکہ کی تمام کوششیں ناکام، ایران چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار

ایران کو دیوار سے لگانے کی امریکہ کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں اور ایران چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ۔

سحر نیوز/ ایران: چین کی وزارت تجارت کے مطابق یہ ملک گزشتہ 10 سالوں کی طرح ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

چینی نیوز ایجنسی شن ہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو جوتینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں ایران اور چین کے درمیان تجارت کا حجم  15.8ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ایران ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (Iran Trade Development Organization) کے صدر علی رضا پیمان پاک نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کی توانائی کے پیش نظر دونوں ممالک مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور توانائی کے شعبے میں چین کے ساتھ وسیع تعاون جاری ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم ر‏ئیسی نے گزشتہ ہفتے اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر چینی دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا اس دورے کے دوران تہران اور بیجنگ نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس